Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان :آسمانی بجلی گرنے سے ایک لڑکی ہلاک

بجلی گرتے ہی دونوں لڑکیاں بے ہوش ہوگئی تھیں (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کے جازان ریجن کی مشرقی کمشنری ’العیدابی‘ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک لڑکی ہلاک جبکہ ان کی بہن زخمی ہوگئیں۔
اخبار 24 سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے سربراہ نے بتایا کہ جمعے کے روز ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری تھا کہ اسی اثنا میں انتہائی خوفناک انداز میں بجلی گرنے کی آواز سنائی دی۔
شہری نے مزید بتایا کہ آسمانی بجلی اس کے گھر پر گری جس سے اس کی دو بیٹیاں متاثر ہوئیں۔ بڑی بیٹی جن کی عمر 27 برس تھی بجلی گرتے ہی بے ہوش ہوگئی جبکہ دوسری بیٹی جو ان کے ساتھ ہی تھی وہ بھی متاثر ہوئیں۔
متاثرہ شخص کا مزید کہنا تھا کہ بیٹیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ بڑی بیٹی ہلاک ہوچکی تھیں جبکہ دوسری بیٹی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد ان کی حالت بہتر ہوگئی۔

شیئر: