پانامہ کیس فیصلے کے بعد اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حاجی احسان
ناکافی ثبوت کی بنا پر فیصلہ کسی ایک کے حق میں نہیں آسکتا تھا، تارکین
ریاض (ذکاءاللہ محسن) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے رہنما اورچیئرمین نیشنل پیس کونسل آف پاکستان برائے گلف حاجی احسان دانش نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کیس کے فیصلے کے بعد اپوزیشن بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکی ہے۔جے آئی ٹی کوتسلیم نہ کرنے کی باتیں توہین عدالت ہے۔نوازشریف جے آئی ٹی کے سامنے بھی اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔مخالفین ہمیشہ کی طرح نامراد ہی رہیں گے اور نوازشریف 2018 کے عام انتخابات میں ایک بار پھر جیت کر وزیراعظم بن جائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اخبارات کے لیے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔احسان دانش نے کہا کہ شریف خاندان نے اپنی نسلوں کاحساب دے کر نئی روایت قائم کی۔دوسری طرف فیصل علوی کا کہنا ہے پانامه كيس كے پٹشنرز اپنے بلند و بانگ دعوؤں اور ثبوت پيش كرنے ميں مكمل ناكام رهے۔ناكافي ثبوتوں كي بنا پر فيصله كسي ايك حق ميں نهيں آسكتا تھا۔سپريم كورٹ نے جے آئي ٹي بنانے كا حكم دے كر انصاف كے تقاضوں كو پورا كيا هے۔ مركزي جمعیت اهلحديث سعودي عرب كے مولانا عبدالمالك مجاهد، قاري عبدالوحيد،امتياز احمد، عمر فاروق كيلاني، ملك عبدالوحيد اعوان ، عبدالغفور اور نديم چوهدري نے وزير اعظم كو مباركباد پيش كي۔