انڈیا اور پاکستان سے آنے والی موسمی لہر سے سعودی عرب متاثر
اتوار 31 جولائی 2022 10:57
’ریاض، جازان، عسیر اور نجران میں موسلادھار بارش ہوگی‘ (فوٹو: طقس العرب)
ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران ملک کے وسیع رقبے میں بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نےتوقع ظاہر کی ہے کہ ’ریاض، جازان، عسیر اور نجران میں موسلادھار بارش ہوگی‘۔
دوسری طرف طقس العرب ویب سائٹ نے کہا ہے کہ ’آج اتوار سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں غیر یقینی موسم ہوگا‘۔
ویب سائٹ کے ماہرین نے کہا ہے کہ ’انڈیا اور پاکستان سے موسمی تبدیلی کی لہر عمان اور امارات سے ہوتی ہوئی سعودی عرب پہنچ رہی ہے‘۔
ادھر سعودی محکمہ شہری دفاع نے ریاض اور مدینہ منورہ سمیت متعدد شہروں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’غیر یقینی موسمی صورتحال کے وقت وادیوں، ڈھلانوں، نشیبی علاقوں اور سیلاب کی گزرگاہوں سے دور رہا جائے ‘۔