Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کے نام وسطی افریقہ کے صدر کا مکتوب

مکتوب سعودی وزیر خارجہ نے ریاض میں وصول کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو وسطی افریقہ کے صدر کا مکتوب موصول ہوا ہے۔ مکتوب دونوں دوست ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے بارے میں ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے  مطابق وسطی افریقہ کے صدر کا مکتوب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو دفتر خارجہ ریاض میں وسطی افریقہ کے وزیر توانائی و آبی وسائل سے وصول کیا۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے وزرا نے سعودی عرب اور وسطی افریقہ کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر بھی بات چیت کی۔
اس موقع پر سعودی معاون وزیر مملکت برائے  امور افریقی ممالک ڈاکٹر سامی الصالح بھی موجود تھے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: