Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سلطان عمان کو تہنیتی مکتوب

’سلطان ہیثم بن طارق کو اقتدار سنبھالنے کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق کو اقتدار سنبھالنے کی سالگرہ پر تہنیتی پیغام روانہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے سلطان عمان کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔
شاہ سلمان نے اپنے مکتوب میں عمان کے لیے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مزید ترقی و کامرانی کی دعا کی ہے۔
اسی طرح ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے روانہ کئے گئے مکتوب میں سلطان ہیثم اور عمانی عوام کے لیے مزید ترقی کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

شیئر: