Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ٹرننگ پوائنٹ 11/9 اینڈ دی وار آن ٹیرر‘ ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد

محمد علی نقوی اس سے قبل مختاراں مائی پر 2006 میں ’شیم‘ نامی ڈاکیومنٹری بنا چکے ہیں (فائل فوٹو: سکرین گریب)
سال 2021 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ’ٹرننگ پوائنٹ 11/9 اینڈ دی وار آن ٹیرر‘ نامی ڈاکیومنٹری کو ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔
نیٹ فلکس کی اس ڈاکیومنٹری کی خاص بات یہ ہے کہ اسے پاکستانی نژاد امریکی پروڈیوسر محمد علی نقوی نے پروڈیوس کیا ہے۔
محمد علی نقوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’ہم ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوگئے ہیں، سیاست اور حکومت پر بننے والی شاندار ڈاکیومنٹری۔‘
ڈاکیومنٹری ٹرننگ پوائنٹ کی کہانی امریکہ، افغانستان، 11/9 کی دہشت گردی اور القاعدہ کے گرد گھومتی ہے۔
محمد علی نقوی امریکہ میں رہنے والے پاکستانی فلم میکر ہیں جو انسانی حقوق، سماجی مسائل، انصاف، سیاست اور دیگر معاشرتی معاملات اور مسائل پر ڈاکومنٹریز بناتے ہیں۔
محمد علی نقوی اس سے قبل مختاراں مائی پر 2006 میں ’شیم‘ نامی ڈاکیومنٹری بنا چکے ہیں جبکہ ان کی ڈاکیومنٹری ’امنگ دی بیلیورز‘ بھی ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوچکی ہے۔
محمد علی نقوی صوبہ پختونخواہ کے شہر پشاور میں کم عمر لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے موضوع پر بھی ڈاکیومنٹری ’پاکستان ہِڈن شیم‘ بنا چکے ہیں۔
ڈاکیومنٹری ٹرننگ پوائنٹ کے ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے پر ٹوئٹر پر صارفین پروڈیوسر علی نقوی کو مبارک باد دے رہے ہیں۔
وجیہہ اطہر کہتی ہیں کہ ’واہ، یہ تمہاری دوسری باری ہے، اسے گھر لے آؤ۔‘
انڈس ویلی نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل لکھتے ہیں کہ ’مبارک ہو، یہ بہت شاندار ہے۔‘
ذوفین ابراہیم نے لکھا کہ ’بہت مبارک، آپ کے لیے اور پاکستانیوں کے لیے بہت خوشی ہورہی ہے، یہ ایک بہترین خبر ہے۔‘

 

شیئر: