سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ابراج گروپ کے سربراہ عارف نقوی کے حوالے سے صحافی کے سوال پر جواب دینے سے انکار کر دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجی ٹی وی کے رپورٹر حیدر شیرازی نے ایک وڈیو ٹویٹ کی ہے جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان ان پر سخت لہجے میں جواب دیتے دکھائی دیے۔
ویڈیو میں صحافی کو عمران خان سے عارف نقوی کے بارے میں سوال کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’کیا عارف نقوی آپ کے بزنس پارٹنر بھی ہیں؟‘
مزید پڑھیں
-
طوفان سے پہلے سکون؟ ماریہ میمن کا کالم
Node ID: 689296
-
-
جواب میں عمران خان نے کہا کہ ’بالکل تم دونوں کو جواب نہیں دوں گا، بالکل نہیں دوں گا جواب۔‘
اسی دوران ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کے گارڈ صحافیوں کو دھکے دے رہے رہیں جس کی شکایت صحافیوں نے بھی کی۔
خان صاحب سے سوال کیا کہ
کیا عارف نقوی آپ کا بزنس پارٹنر بھی ہے ۔۔
جواب میں عمران خان نے غصے میں کہا کہ تمھارے سوال کا جواب نہیں دونگا
میں نے واپس سوال پوچھا کیا آپ کی چہیتے اینکر بلا لوں تو جواب دیں گے۔۔؟@ImranKhan pic.twitter.com/DwsJtWEEeJ— Haider Sherazi (@ImHaiderSherazi) August 1, 2022