حجر اسود کو بوسہ دینے اور حطیم میں نماز پڑھنے کی اجازت
’زائرین حرم کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے حجر اسود کو بوسہ دینے اور حطیم میں نماز ادا کرنے کو منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کی نگرانی میں منصوبہ بنایا گیا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی باڑ ہٹانے کے بعد اب زائرین کو حجر اسود کو بوسہ دینے اور حطیم میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہے‘۔
’اس عمل کو منظم کرنے اور بھیڑ بھاڑ سے بچنے کے لیے منصوبہ بنایا گیا ہے جس پر فوری عمل ہوگا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’زائرین حرم کو بہترین خدمات فراہم کرنا اور انہیں ہر طرح کی سہولت پیش کرنا ہماری اولین ترجیح ہے‘۔