Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس نہیں لے رہا،یونس خان

 جمیکا...پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز یونس خان نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی خبروں کی تردید کردی۔یونس خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کو لے کر بہت کچھ کہا جارہا ہے کہ لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں ۔ ریٹائرمنٹ کا اعلان اپنی خواہش، سوچ اور منصوبے کے تحت کیا۔ وڈیو پیغام میںیونس خان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہر میچ کی ہر اننگز میں بھی سنچری کروں تب بھی واپس نہیں آوں گا ۔ خدارا یونس خان کی کریڈیبلٹی پر شک نہ کریں اور پاکستان ٹیم کی حمایت کریں۔ دعا کریں کہ کافی عرصے بعد ویسٹ انڈیز میں کوئی ٹیسٹ سیریز جیتیں ۔

 

شیئر: