Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

وام کے مطابق اس اقدام کا مقصد مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
ابوظبی کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستانی کمپنیوں کے مختلف اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق اس اقدام کا مقصد سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
’اس اقدام سے دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو وسعت دی جا سکے گی۔‘
یہ اقدام مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی خواہش کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ 
ان شعبوں میں گیس، توانائی کے بنیادی ڈھانچے، قابل تجدید توانائی، صحت کی دیکھ بھال، بائیو ٹیکنالوجی، زرعی ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ڈیجیٹل کمیونیکیشن، ای کامرس اور مالیاتی خدمات شامل ہیں۔

شیئر: