Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں پر امارات کا اظہارِ افسوس

اماراتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ برادر ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات نے  پاکستان میں سیلاب کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی ’وام‘ کے مطابق امارات نے کہا ہے کہ ’مشکل کی اس گھڑی میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔
اماراتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’برادر ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔‘
’سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کے اعزہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں جب کہ زخمی ہونے والوں کی جلد شفایابی کی امید رکھتے ہیں۔‘ 

شیئر: