لکھنؤ۔۔۔۔یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادوکی اہلیہ ڈمپل یادواور سابق وزیر اعظم خان کی سیکیورٹی میں کمی کردی ہے۔ڈمپل کو اب ’’y‘‘درجے کی سیکیورٹی ملے گی اگرچہ سابق وزرائے اعلیٰ ملائم سنگھ یادو، مایاوتی اور اکھلیش یادو کو ’’zپلس‘‘سیکیورٹی دی جاتی ہے۔100سابق ارکان اسمبلی کی سیکیورٹی یا تو کم کردی گئی یا واپس لے لی گئی ہے۔ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کے پاس سیکیورٹی ان کی خواہش سے زیادہ ہے۔ جن شخصیتوں کو اب ’’y‘‘سیکیورٹی ملے گی انہیں اب 2سے 3سیکیورٹی گارڈز دیئے جائیں گے۔