Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برسات میں ندی نالوں کو عبور کرنا قانون شکنی ہے، ٹریفک پولیس

خلاف ورزی پر10 ہزارریال جرمانہ مقرر ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ٹریفک پولیس کی جانب سے یادہانی کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موسم برسات میں ندی نالوں اوروادیوں کے خطرناک مقامات کو عبورکرنا خلاف قانون شمار کیاجاتاہے۔ مذکورہ خلاف ورزی پر10 ہزار ریال تک جرمانہ مقررہے۔
سبق نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ موسم برسات میں جب پہاڑی ڈھلوانوں یا وادیوں کے ندی نالوں میں جب سیلابی کیفیت ہوتی ہے ایسے میں خطرناک مقامات سے انہیں عبورکرنا خطرناک عمل ہے ۔
ایسے افراد جوندی نالوں یا وادیوں کو خطرناک مقامات سے عبورکرنے کی کوشش کرتے ہیں یہ عمل نہ صرف خود کوبلکہ دوسروں کو بھی جان بوجھ کرخطرے میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے۔
یاد رہے مملکت میں ان دنوں برسات کا موسم ہے۔ جنوبی ومغربی پہاڑی مقامات کی وادیوں میں پانی کی گزرگاہوں میں سیلابی صورتحال ہوتی ہے اس حوالے سے شہری دفاع اورٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں اورمقیم غیر ملکیوں کو خبردار رہنے کےلیے یادہانی کرائی جاتی ہے کہ وہ جان بوجھ کرمحض ایڈونچر کےلیے خود اور دوسروں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

شیئر: