Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے مسجد اقصی پر یہودیوں کے دھاوا بولنے کی مذمت

’اسرائیلی شدت پسندوں کا مسجد اقصی پر دھاوا بولنا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے ‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے مسجد اقصی میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے دھاوا بولنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’اسرائیلی شدت پسندوں کا مسجد اقصی پر دھاوا بولنا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے ‘۔
سعودی عرب نے  کہا ہے کہ ’اسرائیلی آباد کاروں کی مسجد اقصی میں دراندازی موجودہ تاریخی اور قانونی سٹیٹس کی بھی خلاف ورزی ہے‘۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی سے شدت پسندی میں اضافہ ہوگا نیز بحران  بے قابو ہوجائے گا‘۔
سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ ’اسرائیلی انتظامیہ کو عالمی معاہدوں کی پسداری پر مجبور کیا جائے نیز بحران کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

شیئر: