اسکولوں نصاب کی تکمیل کے لئے روزانہ45منٹ کی اضافی کلاس ہوگی
ریاض: رمضان المبارک سے پہلے تعلیمی سال ختم کرنے کے لئے نصاب کی تکمیل کے لئے ضروری ہے کہ روزانہ 45منٹ کی اضافی کلاس دی جائے گی۔ وزارت تعلیم نے اعلامیہ جاری کرکے تمام اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ رمضان سے پہلے نصاب مکمل کرنا ضروری ہے ۔ اس کے لئے تمام مراحل تعلیم میں ایک اضافی کلاس دی جائے گی۔ وزارت نے تعلیمی سال کے بقیہ دنوں کے لئے نیا جدول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18شعبان کو مڈل اور ہائی اسکول کے طلبہ کے سالانہ امتحان ہوں گے جبکہ 22شعبان کو ابتدائی مرحلے کے تمام طلبہ کو چھٹی دی جائے