Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاون جاری

گداگروں کے بارے میں ادارے کو مطلع کیاجائے(فوٹو، ٹوئٹر)
امن عامہ کے  اداروں نے مملکت کے مختلف علاقوں میں گداگروں کے خلاف مہم تیز کردی ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق امن عامہ کے ادارے مختلف شکل  میں گداگری کرنے والوں کے خلاف مہم چلائے  ہوئے ہیں۔ 
محکمہ امن عامہ نے مقامی شہریوں اور تارکین وطن سے  اپیل کی ہے کہ اگر انہیں کہیں کوئی شخص بھیک مانگتے ہوئے نظرآئے تو پہلی فرصت میں مکہ مکرمہ اور ریاض ریجنوں میں 911  جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں میں  999 پر رابطہ کرکے مطلع کریں۔ 
محکمہ امن عامہ نے توجہ دلائی ہے کہ گداگری کا دائرہ روایتی انداز میں بھیک مانگنے تک محدود نہیں ہے بلکہ  کچھ لوگ کار خیر کے نام پربھی عطیات  جمع کرتے ہیں یہ بھی اسی دائرے میں آتا ہے۔
 بعض افراد سوشل میڈیا پر عطیات پلیٹ فارم قائم کیے ہوئے ہیں۔ ان کے توسط سے بھی گداگری کا چکر چلایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے کوئی بھی شخص عطیہ جمع کرتے یا بھیک مانگتے ہوئے نظر آئے اس کی فوری رپورٹ کردی جائے۔ 

شیئر: