فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے ساتھ عامر خان کی تقریباً چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی ہو رہی ہے۔
انڈین اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ جہاں اپنی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں وہیں انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا بھی سامنا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین عامر خان کے سنہ 2015 میں ’ملک میں بڑھتے عدم برداشت‘ کے بیان کی وجہ سے ان کی فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
میں ذہنی دباؤ میں ہوں، کیا سوال پوچھ رہے ہو یار: عامر خانNode ID: 690251
عامر خان نے منگل کو سوشل میڈیا پر ’لال سنگھ چڈھا‘ کے بائیکاٹ کے ٹرینڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے کسی کا دل دکھایا ہے تو انہیں اس بات کا دکھ ہے۔
عامر خان نے مزید کہا ’میں کسی کا دل نہیں دُکھانا چاہتا ہوں۔‘
عامر خان کا کہنا تھا کہ ’جن جن کو فلم نہیں دیکھنی ہے، میں اس بات کا احترام کروں گا اور کیا کہہ سکتا ہوں۔‘
اس سے قبل عامر خان نے شائقین پر زور دیا تھا کہ وہ ان کی فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ نہ کریں۔
ساتھ ہی بالی وڈ اداکار نے کہا تھا ’مجھے دکھ ہوتا ہے کچھ لوگ جو یہ سب کہہ رہے ہیں۔ وہ اپنے دل میں یہ سمجھتے ہیں کہ میں ایسا شخص ہوں جو انڈیا کو پسند نہیں کرتا۔ اپنے دلوں میں وہ یہ یقین رکھتے ہیں لیکن یہ جھوٹ ہے۔‘
’یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ لوگ ایسا محسوس کرتے ہیں۔ ایسا نہیں ہے۔ پلیز میری فلم کا بائیکاٹ نہ کریں۔ براہ کرم میری فلم دیکھیں۔‘
یاد رہے عامر خان کے ایک پرانے بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے رکھا ہے۔
ٹوئٹر صارف مدھومیتا رائے نے بائیکاٹ لال سنگھ چڈا کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کیا کہ ’مجھے انڈین ہونے پر فخر ہے۔ میری ایسی ذہنیت نہیں ہے کہ میں ایسے شخص کی فلم دیکھوں جو انڈیا کی بے عزتی کرتا ہے۔‘
#BoycottLalSinghChadda
I am proud to be an Indian. So I don't have the mentality to watch the movie of someone who insults India by saying "I don't think it is safe to be in India"MuPo Ignored SSRFmly Complaint pic.twitter.com/s6PMGds64z
— Madhumita Roy Chowdhury (@madhumita861) August 10, 2022
ایک اور ٹوئٹر صارف سڈ گجیرو نے لکھا کہ ’ہم بائیکاٹ کرتے ہیں اور عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا نہیں دیکھیں گے۔‘
We boycott & will not watch Amir Khan's film Lal singh Chaddha,
and you? #BoycottLalSinghChadda #BoycottLalSinghChaddha pic.twitter.com/5g6LVS8Hoj
— सिद्धार्थ गजेरा (@SidGajera) August 1, 2022
نگم نامی صارف نے ٹویٹ کیا کہ ’اس رکھشا بندھن پر اپنے بہن بھائیوں کی حفاظت کریں اور انہیں لال سنگھ چڈھا نہ دیکھنے دیں۔‘
Protect your siblings this Rakshaa Bandhan. Don’t let them watch Laal Singh Chaddha.
— N (@n_i_g_a_m) August 9, 2022
ورون کمار رانا نے ٹویٹ کیا کہ ’میں تین وجوہات کی بنا پر لال سنگھ چڈھا نہیں دیکھوں گا۔ 1: عامر خان، 2: کرینہ کپور کا تکبر، 3: میں نے فارسٹ گمپ دیکھ رکھی ہے۔‘
I'll not watch Laal Singh Chaddha for three reasons
1. Aamir Khan
2. Kareena Kapoor's arrogance
3. I've watched Forrest Gump— Varun Kumar Rana (@VarunKrRana) August 1, 2022