کمشنر الاحسا شہزادہ سعود بن طلال بن بندرسے بدھ کو ان کے دفتر میں سفیر پاکستان امیرخرم راٹھوراور ان کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔ وہ ان دنوں الاحسا کے دورے پر پہنچے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
مشرقی ریجن کے گورنر سے سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور کی ملاقات
Node ID: 662096 -
قائمقام گورنرریاض سے سفیر پاکستان کی ملاقات
Node ID: 689821
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق امیرخرم راٹھور نے شہزادہ سعود سے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ سعود بن طلال نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ سعودی عرب مختلف شعبوں میں اچھے تعلقات استوار کیے ہوئے ہے۔ دونوں ملک ایک دوسرے سے برادرانہ انداز میں تعاون کررہے ہیں۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ انہوں نے الاحسا میں مختلف شعبوں میں ترقیاتی کام دیکھے۔ انہیں دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔