Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹائٹینک کی میزبان خاتون کا کوٹ نیلام

  لندن.....جہاز رانی کی تاریخ میں ٹائیٹینک ایک ایسا نام بن گیا ہے جسے بھلایا نہیں جاسکتا ۔ آئے دن اس کے حوالے سے کوئی نہ کوئی خبر آتی رہتی ہے ۔ 1912 ءمیں جب یہ عظیم الشان جہاز بہت بڑی برفیلی چٹان سے ٹکرا گیا تھا تو اس کی میزبان خاتون مینبل بینے نے فرکوٹ پہن رکھا تھا ۔ حادثہ کے بعد جن چند لوگوں کو بچایا جاسکا ان میں مینبل شامل تھیں جو بدقسمت واقعہ کے بعد بھی 63 سال زندہ رہیں اور 1974 ءمیں 97 سال کی عمر میں چل بسیں۔ یہ کوٹ اس کے بعد کئی لوگوں کے پاس گیا اور اب اس کی آخری مالک ان کی پڑ پوتی تھی جنہوں نے اسے نیلام کیلئے رکھا اور فر کا یہ تاریخی کوٹ ڈیڑھ لاکھ پونڈ میں فروخت ہوگیا۔ نیلامی سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے بیان کے مطابق یہ کوٹ عام اندازے سے تقریباً دگنی قیمت میں فروخت ہوا ہے۔ نیلام گھر کے ذرائع کے اندازے کے مطابق اس کی زیادہ سے زیادہ قیمت صرف 80 ہزار پونڈ ہونا چاہیئے تھی۔

شیئر: