اپنے پسندیدہ مشغلے سے جڑے دلچسپ لمحات یاد رکھنا شائقین کے لیے آسان کام ہوتا ہے لیکن یہ لطف اس وقت دوبالا ہو جاتا ہے جب آپ کو خاص انسیت زیادہ نہ ہو لیکن معاملہ اتنا دلچسپ ہو کہ آپ کو یاد رکھنے پر مجبور کر دے۔
شاید کچھ ایسا ہی اس وقت بھی ہوا تھا جب ایک دھان پان سے پاکستانی بولر نے گھومتی ہوئی تیز گیندوں پر اپنے وقت کے دو مایہ ناز انڈین بیٹرز کو آؤٹ کر کے پویلین لوٹایا۔
مزید پڑھیں
-
’ہر پل چھکا نہیں ہوتا‘: شعیب اختر اور ڈی ویلیئرز کا دلچسپ مکالمہNode ID: 665481
-
سعودی عرب کی شعیب اختر کو ’اعزازی حج‘ کی دعوتNode ID: 682761
-
شعیب اختر کا آٹھ گھنٹے کا طویل آپریشن، ’دعاؤں کی سخت ضرورت‘Node ID: 690736
راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے شعیب اختر کے کیریئر کا وہ لمحہ بہت سے شائقین کے لیے کرکٹ کی منفرد یاد کی حیثیت رکھتا ہے، جب پاکستان اور انڈیا کے میچ میں پہلے راہل ڈریوڈ اور پھر سچن تندولکر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔
13 اگست کو پیدا ہونے والے شعیب اختر سے متعلق یہ اکلوتی یاد نہیں جو سوشل ٹائم لائنز پر زیربحث ہے۔ متعدد شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے کیریئر ریکارڈز سمیت بہت کچھ شیئر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ایسے ہی ایک تبصرے میں شعیب اختر کی تیز گیندوں سے زخمی ہونے والے بیٹرز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ وہ ’کھیل کی تاریخ کے واحد بولر ہیں جنہوں نے 19 بیٹرز کو زخمی کر کے پویلین واپس بھیجا۔‘
پاکستانی ہی نہیں غیرملکی کرکٹ فینز بھی سالگرہ کے موقع راولپنڈی ایکسپریس کی تیز یارکرز کے سامنے بکھری وکٹوں کے مناظر سے لے کر ان کے متعلق کرکٹ کے بڑے ناموں کے تاثرات شیئر کرتے دکھائی دیے۔
Just Shoaib Akhtar Yorkers ... pic.twitter.com/kGRXvTXVWF
— Taimoor Zaman (@taimoorze) August 13, 2021
آسٹریلوی ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ نے ماضی میں شعیب اختر کی بولنگ کو تیز ترین کہہ کر ایسی چند بولز کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔ راولپنڈی ایکسپریس کی سالگرہ کے موقع پر یہ مناظر بھی ٹائم لائنز پر نمایاں رہے۔
Got plenty of questions the other day after calling the Flintoff over the best I'd faced.
This from @shoaib100mph was the fastest spell I'd ever faced and trust me Justin wasn't backing up too far at the other end. pic.twitter.com/JhhuEwXrAc
— Ricky Ponting AO (@RickyPonting) April 15, 2020
جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز کو جارح مزاج بیٹر مانا جاتا ہے۔ شعیب اختر کی بولنگ کو اپنے لیے ’ڈراؤنا خواب‘ قرار دینے کا ان کا بیان بھی صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔
چند روز قبل آسٹریلیا میں گھٹنوں کی سرجری کے عمل سے گزرنے والے شعیب اختر اپنی ریٹائرمنٹ کے 11 برس بعد بھی کہتے ہیں کہ ’اگر انہیں پاکستان کے لیے دوبارہ بھی ایسا کرنا پڑے تو ایک لمحے کو نہیں جھجکیں گے۔‘
Alhamdolillah, surgery went well. It will take some time to recover. Need your prayers.
A special thanks to @13kamilkhan as well, he's a true friend who is looking after me here in Melbourne. pic.twitter.com/jCuXV7Qqxv— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) August 6, 2022