Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج آپریشن مکمل، 17 ہزار سے زائد حجاج کی وطن واپسی

ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے پوسٹ حج آپریشن مکمل کر لیا ہے۔
سنیچر کو ترجمان پاکستان انٹرنینشل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پوسٹ حج فلائیٹ آپریشن 14 جولائی سے 11 اگست تک جاری رہا۔ اس دوران 128 شیڈولڈ فلائیٹس 13 ہزار 393 حجاج کو وطن واپس لائیں۔ جبکہ چار ہزار 216 حجاج 15 سپیشل فلائیٹس کے ذریعے وطن واپس آئے۔
مجموعی طور پر 143 فلائیٹس 17 ہزار 609 حجاج کو وطن لائیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے اور اس دوران کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آئی۔

شیئر: