Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شنگھائی رینکنگ میں 7 سعودی یونیورسٹیاں شامل

’کنگ سعود یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین جامعات میں 121 ویں ترتیب میں شامل کیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
شنگھائی رینکنگ میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں 7 سعودی جامعات کو شامل کیا گیا ہے ۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل شنگھائی رینکنگ میں صرف 4 سعودی یونیورسٹیاں شامل تھیں۔
رینکنگ کے مطابق کنگ سعود یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین جامعات میں 121 ویں ترتیب میں شامل کیا گیا ہے۔
اسی طرح کنگ عبد العزیز یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین جامعات میں 149 واں نمبر دیا گیا ہے۔
شنگھائی رینکنگ میں کنگ عبد اللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی، کنگ فہد یونیورسٹی برائے تیل و معدنیات، کنگ خالد یونیورسٹی اور شہزادہ سطام بن عبد العزیز نیورسٹی کو پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شنگھائی رینکنگ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہے۔

شیئر: