Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان دوسرے روز بھی جاری ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ 19 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہو کر 142400 روپے ہو گئی۔
پاکستانی مارکیٹ میں 10گرام سونا 171روپے کم ہوکر 122085 روپے ہو گیا۔
دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ سونے کی قیمت میں 19 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس سونا 1752 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔

شیئر: