Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کی طرف سے ایک سال میں 13 ارب درہم کی غیر ملکی امداد

غیر ملکی امداد میں سے یمن کو 1.160 ارب درہم فراہم کیے گئے( فائل فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ  اور بین الاقوامی تعاون نے کہا ہے کہ ’2021 کے آغاز سے اگست 2022 کے وسط تک امارات کی طرف سے مجموعی طور پر13 ارب درہم ( 3.5 بلین ڈالر) غیر ملکی امداد فراہم کی گئی ہے’۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ’ غیر ملکی امداد میں سے یمن کو 1.160 ارب درہم فراہم کیے گئے۔ اس فہرست میں کئی عرب، ایشیائی اور مغربی ممالک شامل ہیں‘۔
پبلک اور ہیلتھ سیکڑ، سماجی خدمات اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں اور پروگارموں کے لیے امارات نے امداد دی ہے۔
امن و سلامتی کی سپورٹ کے پروگراموں کو 273 ملین درہم، پانی اور صحت عامہ کی خدمات کے شعبوں کو 268 ملین درہم امداد دی گئی۔
صحت کے شعبے کو 2.565 ارب درہم، مختلف اشیا کی فراہمی کے پروگراموں کےلیے 1.989 ارب درہم ، سماجی خدمات کےلیے 1.314 ارب درہم اور تعلیم کے شعبے میں پروگراموں کو547 ملین درہم جبکہ ٹرانسپورٹ اور سٹوریج کے شعبوں کو 414 ملین درہم کی امداد فراہم کی گئی۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات علاقائی اور عالمی امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پرترقیاتی اور پائیدار انسانی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
 

 

شیئر: