Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کی مرمت کا پیشہ اچھا ہے، سعودی خاتون مکینک

کارمیکینک کا کام والد سے سیکھا (فوٹو، ٹوئٹر)
گاڑیوں کی مکینک سعودی خاتون مریھان الباز نے کہا ہے کہ ’گاڑیوں کی اصلاح و مرمت اچھا پیشہ ہے اس کام میں خواتین کے لیے کوئی مشکل نہیں‘۔ 
سعودی چینل کے پروگرام ’صباح السعودیہ‘ (صبح سعودی عرب) سے گفتگو کرتے ہوئے مریھان الباز نے کہا کہ ’اگر راستہ چلتے ہوئے کسی کی گاڑی خراب ہوجائے اور آپ اس کی مدد کردیں یہ اچھی بات ہے ایسا کرکے خوشی ملتی ہے‘۔
 کار مکینک کا پیشہ ایسا ہے کہ وہ ضرورت کے وقت لوگوں کی دعائیں سمیٹ لیتا ہے۔ ضرورت مند کی خوشی دیکھ کر فخر بھی محسوس ہوتا ہے اور دل سے شکریہ کے الفاظ بھی زبان پر آجاتے ہیں۔ 
مریھان الباز نے توجہ دلائی کہ دراصل بچپن ہی سے مجھے گاڑیوں سے دلچسپی تھی۔ میں مختلف اشیا کو کھول کر جوڑا کرتی تھی۔
کار مکینک کا ہنر میں نے اپنے والد سے سیکھا۔ مجھے اچھا لگتا تھا جب وہ گاڑیوں کی مرمت کرتے تھے کسی کی گاڑی خراب ہوتی اور وہ اسے سٹارٹ کردیتے تھے تو یہ منظر مجھے بھلا لگتا تھا۔ میں نے یہ ہنر اور لوگوں کی خدمت کا جذبہ والد سے ہی سیکھا تھا۔ 
مریھان الباز نے بتایا کہ کار مکینک کا پیشہ اپنانے پر شروع میں مجھے مشکلات پیش آئیں۔ شروع میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں تھی پھر جب اجازت مل گئی اور مجھے اس کا تجربہ ملا۔ نیک نامی بھی ملی تب سے میرے اندر خوداعتمادی پیدا ہوگئی ہے اب اگر میں کسی شخص کی گاڑی خراب ہوئی دیکھتی ہوں تو اس کی مدد کرکے مجھے اچھا لگتا ہے۔  

شیئر: