باحہ میں رشتے دار خاتون کے قتل میں ملوث سعودی گرفتار
ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں باحہ پولیس نے رشتہ دارخاتون کے قتل میں ملوث سعودی شہری کو گرفتارکیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق باحہ پولیس نے بیان میں کہا کہ ’مقامی شہری اپنی رشتے دار خاتون کو قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے رپورٹ ملنے پر تلاش کرکے اسے حراست میں لے لیا۔‘
بیان میں کہا گیا کہ’ قتل کے ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔
المرصد ویب سائٹ کےمطابق مقتول خاتون کا تعلق باحہ ریجن کی قلوہ کمشنری کے صیحر قریے سے تھا۔ وہ ہسپتال کے استقبالیہ میں ملازم تھی۔ بھائی کو یہ بات پسند نہیں تھی۔
ہسپتال کے استقبالیہ کی ملازمت چھوڑنے سے انکار پر بھائی نے چھری کے وار کرکے بہن کی زندگی کا خاتمہ کردیا۔