Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیمتی دھات میں ملاوٹ پر چار لاکھ ریال جرمانہ اور دو برس قید 

مقامی تاجر دھات کی مقدار اور قیراط کے تناسب کی مہر لگائیں (فوٹو ٹوئٹر پبلک پراسیکیوشن)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’قیمتی دھات یا معدنیات میں ملاوٹ پر دو برس قید اورچار لاکھ ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’قیمتی دھاتوں کے وزن یا قیراط میں گڑبڑ قابل سزا جرم ہے‘۔
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ’مقامی تاجرجب بھی وہ قیمتی دھات فروخت کریں تو زیور میں استعمال ہونے والی دھات کی مقدار اور قیراط کے تناسب کی مہر لگائیں‘۔  
بیان میں پبلک پراسیکیوشن نےکہا کہ ’جو شخص کسی قیمتی دھات کے قیراط یا وزن یا نوعیت یا دھوکہ دہی کرے گا اسے  قید یا جرمانے کی سزا ہوگی‘۔

شیئر: