Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں جھڑپ ،8 اہلکار اور8 طالبان ہلاک

  کابل ...افغان صوبہ تخار میں طالبان نے 3 سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا۔ 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ صوبائی ترجمان کے مطابق کئی گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی ۔ 8 حملہ آور بھی ہلاک ہوئے۔ طالبان نے 2 اضلاع کے درمیان زمینی راستہ منقطع کر دیا۔ حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کیلئے مزید سیکیورٹی اہلکاروں کو علاقے میں روانہ کردیا گیا۔دریں اثناءخوست میں چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں4 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے طالبان نے مزار شریف میں افغان بیس پر حملہ کیا تھا ۔ 170 فوجی اہلکار اور افسران ہلاک ہوگئے تھے۔

شیئر: