Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالکن نمائش، شکار کے لیے استعمال ہونے والے اسلحے میں غیر معمولی دلچسپی

فیسٹول میں اسلحہ کے خریدار کے لیے شرائط مقررہیں ( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں جاری فالکن نمائش کو غیر معمولی پذیرائی مل رہی ہے۔ شکار کے لیے استعمال ہونے والا اسلحہ بھی نمائش میں رکھا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق نمائش کے وزیٹرز وہاں رکھے گئے اسلحہ کےحوالے سے معلومات حاصل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ 
اسلحہ فروخت کرنے کے ذمہ دار ’عمرعرفہ‘ نے بتایا کہ’ اسلحہ کے خریدار کے لیے شرائط مقررہیں۔ سب سے اہم شرط اسلحہ کا خریدارنفسیاتی طور پرمکمل صحت مند ہونا ہے جس کی طبی رپورٹ بھی درکار ہوتی ہے‘۔ 
’اسلحہ خریدنے کے خواہش مند سعودی شہری کی عمر 22 برس سے زیادہ ہونی چاہیے۔ شرائط پوری کرنے والوں کو اسلحہ فروخت کیاجاسکتا ہے تاہم اس کے لیے اسلحہ لائسنس دکھانا بھی ضروری ہے‘۔ 
اسلحہ لائسنس کے حوالے سے کلب کی ویب سائٹ پرسہولت فراہم کی گئی ہے جہاں مطلوبہ شرائط پوری کرنے والے درخواست گزار اپنے کوائف درج کراسکتے ہیں۔ 
اسلحہ کی قیمتوں کے حوالے سے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ’ شکار کےلیے استعمال ہونے والی پستول کی قمیت ساڑھے 7 ہزار سے 10 ہزار ریال تک ہے جبکہ بندوق ساڑھے 8 سے 18 ہزار ریال تک کی ہیں‘۔
نمائش میں 300 کیلیبرسنائپررائفلز ساڑھے 14 سے 16 ہزار ریال تک میں فروخت کی جارہی ہیں۔  

شیئر: