Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے حوثیوں کی مدد پر پانچ افراد کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا

تمام افراد کے ساتھ بالواسطہ یا بلا واسطہ لین دین پر بھی پابندی ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب کے ریاستی سلامتی کے ادارے نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی سپورٹ میں ان کی سرگرمیوں سے وابستگی پر پانچ افراد کودہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاستی سلامتی ادارے نے بیان میں کہا کہ ’مملکت میں پانچ افراد سے تعلق رکھنے والے تمام اثاثوں کو منجمد کیا جانا چاہیے اوران کے ساتھ بالواسطہ یا بلا واسطہ لین دین پر بھی پابندی ہے‘۔
یمنی شہری منصوراحمد السعدی یمن میں ایرانی ہتھیاروں کی سمگلنگ میں ملوث ہے اور اسے سے قبل ایران میں تربیت حاصل کی تھی۔ وہ بحیرہ احمر میں بین الاقوامی ترسیلات پر حملوں کا ’ماسٹرمائنڈ‘ بھی ہے۔
یمنی شہری احمدعلی الحمزی ڈرون پروگرام کا انچارج ہے۔ ایرانی ساختہ ہتھیار وصول کرتا ہے اور اس سے قبل وہ ایران میں تربیت حاصل کرچکا ہے۔
 محمدعبدالکریم الغماری بھی یمنی شہری ہے، اس نے ایران میں فوجی تربیتی کورسز کیے اور براہ راست بیلسٹک میزائل اور ڈرونزلانچ کرنے میں شامل ہے۔
یمنی شہری زکریا عبداللہ یحییٰ حجر نے بھی ایران میں فوجی تربیتی کورسز کیے۔ بیلسٹک میزائل اور ڈرونزلانچ کرنے سے وابستہ ہے۔
احمد محمد علی الجوہری یمنی شہری ہے۔ بیلسٹک میزائل اور ڈرون لانچ کرنے سے وابستہ ہے۔

شیئر: