Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوری اجلاس میں ٹریفک سیفٹی آگاہی مہم شروع کرنے کی تجویز

مملکت میں دیہی سیاحت کو فروغ دینے کی تجاویز بھی پیش کیں(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی شوری کونسل کے ہفتہ واری اجلاس میں قومی مرکز برائے ٹرانسپورٹ سیفٹی سے مطالبہ کیا گیا کہ ٹریفک حادثات کو کم کرنے اور نقل وحمل اور لاجسٹک کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹریفک کنٹرولنگ ڈیوائسز کے استعمال کا پروگرام تیار کیا جائے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی شوری کونسل کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر مشعل بن فہم السلمی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ٹریفک سیفٹی کے حوالے سے آگاہی مہم اور پروگرامز شروع کرنے پر زوردیا گیا۔
اجلاس میں کونسل نے فروغِ سیاحت فنڈ سے مطالبہ کیا کہ مملکت میں دیہی سیاحت کے شعبے کو پروان چڑھانے کےلیے جامع پروگرامز ترتیب دیئے جائیں تاکہ مملکت میں موجود دیہی طرز زندگی کو اجاگر کرتے ہوئے سیاحتی مقامات میں اضافہ کیا جاسکے۔
ارکین شوری نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سعودی جامعات کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ جامعات سے فارغ ہونے والے شہریوں کو سیاحت کے میدان میں بہتر روزگار کے مواقع میسر آئیں۔ اس ضمن میں شوری نے خصوصی فنڈ قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی جو دس برسوں پر محیط ہو۔
شوری کونسل نے ترقی پذیر ممالک میں اصلاحی پروگراموں کو بہتر انداز میں فعال کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی تجویز پیش کی  جس کے لیے ترقیاتی فنڈ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس ضمن میں منصوبہ مرتب کرے تاکہ اس پر عمل کیا جائے۔

شیئر: