Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ریجن میں وزارت تجارت کے 75 ہزار تفتیشی دورے

ہائی ویزے پر پیٹرول اسٹیشنز کے میٹر کا ریکارڈ چیک کیا جاتا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
مکہ ریجن میں وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے گزشتہ 6 ماہ میں تجارتی مراکز کے 75 ہزار سے زائد تفتشی دورے کیے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے مکہ مکرمہ شہر ، جدہ اور طائف کے علاوہ گردونواح میں موجود تجارتی اداروں اور ہائی ویزے پر قائم پیٹرول اسٹینشز کے تفتیشی دورے کیے ۔
وزارت تجارت کی جانب سے مارکیٹوں میں فروخت ہونے والی اشیا کے معیار کو جانچنے کے لیے تفتیشی عمل کو باقاعدگی سے انجام دیا جاتا ہے۔ عمرہ اور حج سیزن میں جب اشیائے صرف کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہوتا ہے اس دوران تفتیشی ٹیموں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا جاتا ہے تاکہ صارفین کو معیاری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

جعلی اورغیرمعیاری اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے(فوٹو، ایس پی اے)

تفتیشی ٹیموں کی جانب سے تینوں شہروں کے علاوہ ہائی ویز پر موجود پیٹرول اسٹیشنز کا بھی باقاعدگی سے معائنہ کیا جاتا ہے جس کا مقصد پیٹرول کے معیار اور پمپ کے میٹر کی ریڈنگ کو جانچنا ہوتا ہے۔
سپرمارکیٹوں کے علاوہ محلوں میں موجود دکانوں کا بھی معائنہ کیا جاتا ہے تاکہ جعلی وغیرمعیاری اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔

شیئر: