Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریض کو ہر بات سے آگاہ کرنا ضروری

لندن ..... کہا جاتا ہے کہ ڈاکٹروں سے کوئی بات نہیں چھپانی چاہئے کیونکہ اب وہ زمانہ نہیں رہا جب معالج محض نبض پر ہاتھ رکھ کر ساری بیماریوں کا پتہ چلا لیتے تھے۔ اچھے اور موثر علاج کیلئے اب مریضوں کا فرض ہے کہ وہ ڈاکٹروں کو اپنی کیفیات سے آگاہ کریں۔ اسکے بعد ہی ڈاکٹر انکا کوئی ٹیسٹ کرائیں گے اور کوئی نتیجہ اخذ کرسکیں گے۔ اب ماہرین کا کہناہے کہ آج کے دور میں ڈاکٹروں کیلئے کسی مریض کا راز محفوظ رکھنا مشکل ہوگیا ہے اور باتیں ادھر ادھر پھیل جاتی ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ اب ڈاکٹروں کا بھی فرض ہے کہ وہ مریضو ںکو ان کے مرض کے بارے میں کھل کر ساری بات بتا دیں اور اس چکر میں نہ پڑیں کہ اس کا مریض پر کیا اثر ہوگا۔ یہ طریقہ کار ایسے مریضوں کیلئے اور بھی ضروری ہے جنہیں ڈاکٹر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ڈرائیونگ ہرگز نہیں کرسکتے کیونکہ گاڑی چلانا انکے لئے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ جنرل میڈیکل کونسل کا کہناہے کہ ڈاکٹروں کو مریضوں کو قائل کرنے کیلئے ہر ممکن حد تک جانا چاہئے۔

شیئر: