Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں تمام غیرملکی ورکرز کو مناسب رہائش فراہم

گورنر مدینہ رہائش کے مسائل حل کرنے کا حکم دیا تھا.(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ گورنریٹ نے کہاہے کہ تمام غیرملکی ورکرز کے لیے مناسب رہائش کا بندوبست کردیاگیا.
واضح رہے کہ گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے حکم دیا تھا کہ مدینہ منورہ میں غیرملکی ورکرز کی رہائش کے مسائل حل کیے جائیں. ورکرز کیمپس میں حد سے زیادہ بھیڑ ختم کی جائے. مختلف مقامات پر کارکنان کے لیے مناسب اور موزوں رہائش کا بندوبست کیا جائے.
العربیہ نیٹ کے مطابق مدینہ گورنریٹ نے ورکرزکو مناسب رہائش فراہم کرنے کے لیے سپیشل کمیٹی قائم کی تھی جسے یہ مہم تفویض کی گئی تھی کہ وہ رمضان ختم ہونے سے پہلے ورکرز کی رہائش کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کرائے.
ورکرز کی رہائش کے لیے قائم کمیٹی کے ممبران نے مسجد نبوی کے اطراف میں واقع ہوٹلوں میں غیر ملکی ورکرز کو عارضی رہائش فراہم کی.
اسی دوران شہر میں مختلف مقامات پر ایسی رہائشی عمارتوں کا بندوبست کیا گیا.جہاں حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی ہورہی تھی اور نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر سماجی فاصلے کی پابندی بھی ہورہی تھی.

تمام کارکنان کی صحت نگہداشت کا بھی بندوبست کیا گیا ہے.(فوٹو ٹوئٹر)

مدینہ منورہ گورنریٹ نے کورونا وائرس سے متاثر ورکرز کے علاج کا بھی بندوبست کرایا جبکہ تمام کارکنان کی صحت نگہداشت کا بھی بندوبست کیا گیا.
ورکرز کو مناسب رہائش فراہم کرانے میں وزارت بلدیات و دیہی امو ر نے بھی حصہ لیا. وزارت بھی متعدد کمیٹیاں قائم کیے ہوئے ہے جو ورکرز کیمپس میں حد سے زیادہ ٹھہرائے گئے کارکنان کو مناسب جگہ منتقل کرا رہی ہیں.

شیئر: