Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی کارکنان کے درجنوں رہائشی مراکز پر چھاپے

وزارت افرادی قوت کی سپیشل ٹیموں نے اچانک چھاپے مارے ہیں- (فوٹو سبق)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی سپیشل ٹیموں نے ریاض میں غیر ملکی کارکنان کے دفاتر اور رہائشی مراکز پر اچانک چھاپے مارے ہیں-
یہ پتہ لگایا گیا کہ آیا نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دفاتر اور رہائشی مراکز میں پابندی کی جارہی ہے یا نہیں-
سبق ویب سائٹ کے مطابق چھاپہ مہم میں صحت، تجارت  بلدیات و دیہی امور، صنعت و معدنیات کی وزارتوں اور پولیس اہلکاروں نےحصہ لیا ہے-

یہ پتہ لگایا گیا کہ آیا احتیاطی تدابیر پابندی کی جارہی ہے یا نہیں-(فوٹو سبق)

دفاتر اور رہائشی مراکز پر چھاپے سعودی دارالحکومت ریاض کے علاوہ الخرج، الافلاج، وادی الدواسر، الزلفی، الغاط، المجمعہ، شقرا، المزاحمیہ، الدوادمی، السلیل، عفیف، القویعۃٓ حوطہ بنی تمیم اور سدیر مارے گئے-
ریاض ریجن میں وزارت افرادی قوت کے ماتحت تفتیشی ادارے کے ڈائریکٹر عبداللہ المطیری نے بتایا کہ غیر ملکی کارکنان کے 35940 سے زیادہ رہائشی مراکز پر چھاپے مارے گئے-

غیر ملکی کارکنان کے 35940 سے زیادہ رہائشی مراکز پر چھاپے مارے گئے-(فوٹو سبق)

المطیری نے  بتایا کہ  غیر ملکی کارکنان کے دفاتر اور رہائشی مراکز پر چھاپہ مہم کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھاجائے گا تاکہ کمپنیوں و اداروں کے مالکان سے کارکنان کی رہائش کے لیے مقرر حفاظتی ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے-
ریاض ریجن میں فروغ افرادی قوت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹریوسف السیالی نے توجہ دلائی کہ مشترکہ چھاپے ایک جامع منصوبے کے تحت مارے جارہے ہیں- ریاض کے تمام محلوں کمشنریوں اور تحصیلوں کو اس میں شامل کیا جارہا ہے-

شیئر: