Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ خان براہماستر میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

بالی وڈ کی فلم براہماستر 9 ستمبر کو ریلیز ہو رہی ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
بالی وُڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان 9 ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’براہماستر‘ میں بھی بحیثیت مہمان اداکار ڈائنامک کردار میں نظر آئیں گے۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ’براہماستر‘ کی کاسٹ میں شامل اداکارہ مونی روئے نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شاہ رخ خان 9 ستمبر کو ریلیز ہونے والی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم ’براہماستر‘ میں کیمیو رول ادا کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے جب فلم براہماستر کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا تو تب شاہ رخ خان کے مداحوں نے قیاس آرائی کرنا شروع کردی تھی کہ فلم میں شاہ رخ خان وناراسترا کا کردار ادا کر رہے ہیں تاہم ٹریلر میں شاہ رخ خان کو واضح طور پر نہیں دکھایا گیا تھا۔
فلم براہماستر کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جس کے پاس معجزاتی طاقتیں موجود ہیں اور وہ اپنی محبوبہ کے ساتھ مل کر ان معجزات کا استعمال کررہا ہے۔
فلم کی مرکزی کاسٹ میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، امیتابھ بچن، ناگ ارجن اور مونی روئے شامل ہیں جبکہ فلم کے  ہدایت کار آیان مکھر جی ہیں۔
شاہ رخ خان کے براہماستر فلم میں کردار کی تصدیق ہونے پر ان کے مداح اپنی خوشی کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کر رہے ہیں۔
گُردیپ نے لکھا ہے کہ 'شاہ رخ خان کی بطور وناراسترا پہلی جھلک، براہماستر کے لیے میرا جوش عروج پر ہے اب، یہ بہت شاندار لگ رہا ہے، براہماستر ایک تماشا ہوگا، کنگ خان کا جادو ناظرین کو دیوانہ کر دے گا۔'
ماہان ایس آر کے نامی ٹوئٹر صارف کہتی ہیں کہ ’واہ شاہ رخ خان براہمسترا میں، ہم سے انتظار نہیں ہورہا۔‘
 
بازیگر ایس آر کین نامی ہینڈل نے اپنی ٹویٹ میں شاہ رخ خان کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ٹریلر پر تبصرہ کیا کہ 'اس سے پتا چل رہا ہے کہ شاہ رخ خان ’براہماستر‘ فلم میں سائنس دان ہیں اور یہ لڑائی شاہ رخ خان کے ریسرچ رُوم میں ہو رہی ہے۔'

شیئر: