کون سی استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی جا سکتی ہیں؟
’گاڑی کی قیمت کے مطابق 5 فیصد کسٹم فیس جبکہ 15 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی ادائیگی کرنی ہوگی‘ (فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ خلیجی و دیگر ممالک سے 2017 ماڈل سے اوپرکی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہاہے کہ ’درآمد کی جانے والی تمام گاڑیاں سعودی معیارات کے مطابق ہونی چاہئیں‘۔
استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کے حوالے سے محکمہ کسٹم نے جن ضابطوں کی وضاحت کی ہے ان میں ٹیکس اور فیس بھی شامل ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گاڑی کی قیمت کے مطابق 5 فیصد کسٹم فیس جبکہ 15 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی ادائیگی کرنی ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’یہ ضابطہ انفرادی طور پر ذاتی استعمال کی گاڑیوں کے لیے ہے‘۔
’استعمال شدہ گاڑی کم سے کم 5 سال پرانی ہونی چاہئے اور سعودی عرب کے ماحول اور موسم کے معیارات کے مطابق ہو‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 2021 کے دوران 5 لاکھ 46 ہزار استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئی ہیں۔