ممبئی ..... ممبئی کے اسپتالوں میں داخل مریضوں کو اپنی یہ امیدیں ختم کردینی چاہئے کہ وہ اب سکون کے ساتھ اسپتال کے کمروں میں علاج کراسکیں گے۔ شور کی آلودگی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ہند میں جو اعدادوشمار آئے ہیں اس کے مطابق ممبئی کے 6اسپتالوں کے باہر اتنا شور ہوتا ہے کہ جتنا ہم ڈسکو میں سنتے ہیں۔ باہر ٹریفک کا زبردست رش ہوتا ہے بار بار ہارن بجائے جاتے ہیں اور مریضوں کا سکون غارت ہوتا ہے۔ایک غیر سرکاری ”آواز“ فاﺅنڈیشن نے اسپتالوں کے باہر دوپہراور پھر سہ پہر3 بجے شور کی آلودگی کا جائزہ لیا۔ حکومت کے شور کی آلودگی پر قابو پانے کے قوانین کے مطابق رہائشی اور ”خاموش“ زونز میںیہ آلودگی 55ڈی بی اور 50ڈی بی کے درمیان ہونی چاہئے۔ اسپتالوں کے اردگرد کے علاقے کو ”خاموش زون“ کہا جاتا ہے۔