Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں نیا ویزہ سسٹم، غیر ملکیوں کے لیے سہولتیں کیا ہیں؟

پانچ سال کے لیے سپانسر کے بغیر ویزا حاصل کرنے کی اجازت ہوگی (فائل فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ ’نیا ویزہ سسٹم آئندہ ماہ تین اکتوبر سے نافذ کیا جا رہا ہے۔‘
 اس کے تحت تنخواہ دار افراد، خود ملازمت کرنے والے، کمپنیوں میں سرمایہ کاروں یا شراکت داروں کو پانچ سال کے لیے سپانسر کے بغیر ویزہ حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔
گرین ویزہ ہولڈر اپنے خونی رشتے داروں کی کفالت کر سکتے ہیں۔ یہ نظام امارات کی لیبر مارکیٹ کو زیادہ لچک اور آزادی فراہم کرتا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق وفاقی اتھارٹی نے پیر کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’امارات میں غیر ملکیوں کے داخلے اور رہائش کے لیے نئے ضوابط تین اکتوبر سے نافذ کیے جائیں گے۔ ویزہ پالیسی میں بڑی لچک رکھی گئی ہے۔ ریکارڈ وقت میں ویزہ حاصل کیا جاسکے گا۔‘
’امارات میں اقامہ ختم ہونے یا منسوخ  ہونے کے بعد بھی غیر ملکی کو چھ ماہ تک قیام کی سہولت مل سکے گی۔ ایک، ایک ماہ کے حوالےسے توسیع ہوگی۔‘
وفاقی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ ہر زمرے کے لوگ نئی ویزا پالیسی کی نئی سہولتوں سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ تفصیلات کے لیے ادارے کی ویب سائٹ اور سمارٹ ایپلی کیشن سے استفادہ کیا جاسکتا ہے‘۔ 
وفاقی اتھارٹی میں معاون خدمات ادارے کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل خمیس الکعبی نے کہا کہ’ نیا ویزا نظام ریکارڈ وقت میں تیار کیا گیا ہے۔ اس میں تمام بنیادی ضرورتوں کو مدنطر رکھا گیا ہے‘۔ 

شیئر: