Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتیوں نے ایک سال میں سفر اور سیاحت پر 80 ارب درہم خرچ کیے

2020 میں تقریبا 6.3 ملین افراد نے امارات سے باہر سفرکیا( فائل فوٹو اے ایف پی)
ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ’ متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں نے گزشتہ برس کے دوران سفر اور سیاحت پر تقریباً 21.8 ارب ڈالر (تقریباً 80 ارب درہم) خرچ کیے ہیں‘۔ 
امارات الیوم کے مطابق گزشتہ برس اگرچہ کووڈ 19 وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا اس کے باوجود سیاحت کے حوالے سے مارکیٹ بہتررہی۔ 
عالمی سیاحتی آگنائزیشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں مزید کہا گیا کہ ’سفر وسیاحت کے حوالے سے امارات خطے میں پہلے جبکہ عالمی سطح پرچھٹے نمبرپررہا جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمدورفت رہی ہے‘۔ 
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’امارات آنے والے سیاحوں میں فی کس اوسط خرچ 2500 ڈالر(6 ہزار اماراتی درھم کے قریب) ہوتا ہے‘۔ 
امارات سے بیرون ملک جانے والوں کی تعداد 2019 میں 18ملین رہی جبکہ 2020 میں تقریبا 6.3 ملین افراد نے امارات سے باہر سفرکیا۔ 
قابل ذکربات یہ ہے کہ کورونا کی وبا کے دوران امارات نے سیاحت کے شعبے کو مستحکم کیا تاکہ اس سیکٹرکو نقصان سے محفوظ رکھا جاسکے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ’ گزشتہ برس کے دوران امارات میں سیاحت کے سیکٹرسے 34.4 ارب ڈالر( 126.2 ارب اماراتی درھم) کی آمدنی ہوئی جس میں قومی فضائی کمپنیوں کا حصہ شامل ہے‘۔

شیئر: