سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ریاض میں سنگا پور کے ہم منصب ڈاکٹر ویوین بالا کرشنن کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور سنگا پور کے درمیان تعلقات اور تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا ہے۔
مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور،علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی نمایاں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ میں انڈرسیکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور سنگا پور میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن محمد الماضی بھی موجود تھے۔