وزیراعظم لِز ٹَرس لیکن مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات لِز ٹرسل کو
وزیراعظم لِز ٹَرس لیکن مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات لِز ٹرسل کو
منگل 6 ستمبر 2022 17:39
ایک برطانیہ کی سابق وزیرخارجہ اور نومنتخب وزیراعظم لِز ٹَرس ہے جب کہ دوسرا ایک عام ٹوئٹر صارف لِز ٹرسل۔
لیکن ایک دہائی پہلے @liztruss کے نام ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے والے عام ٹوئٹر صارف لز ٹرسل کو اچانک ٹوئٹر پر مبارکباد، نیک خواہشات اور تنقیدی تبصروں کی بمباری کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب لِز ٹَرس @trussliz برطانیہ کے وزیراعظم بن گئی۔
مبارکباد، نیک خواہشات اور تنقیدی پیغامات 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے نئے رہائشی کے لیے تھیں تاہم غلطی سے لز ٹرسل کو موصول ہوئے۔
ٹوئٹر پر یہ غلطی کرنے والوں میں سب سے نمایاں نام سویڈین کی وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن تھی جنہوں نے لز ٹرسل کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’سویڈین اور برطانیہ کے درمیان گہرے اور وسییع تعلقات جاری رہیں گے۔‘
جواب میں لز ٹرسل نے شوخ انداز اپنایا اور لکھا ’جلد سویڈن کے دورے کا منتظر ہوں۔ کوفتے تیار رکھنا۔‘
جب لِز ٹَرس نے کنزرویٹو پارٹی کی قیادت اور بورس جانسن کی جگہ نئے وزیراعظم کا مقابلہ جیتا تو گرین پارٹی کے لیڈر اور ممبر اسمبلی کیرولین لوکاس نے ٹوئٹر پر لز ٹرسل کے ہینڈل کو مینشن کرکے نئے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
کیرولین لوکاس نے اپنی ٹویٹ میں لز ٹرس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دائیں بازوں کے نظریاتی حامی ہیں اور وزاعظم کے عہدے پر ان کی موجودگی ’ہم سب سے کے لیے تباہ کن ہوگی۔‘
تاہم انہوں نے بعد میں اپنی ٹویٹ پر معذرت کی اور کہا کہ شاید لز ٹرسل ملک کی زیادہ بہتر طریقے سے قیادت کر سکتی ہیں۔
ٹوئٹر ہینڈل کی وجہ سے ہونے والی غلط فہمی کو لز ٹرسل انجوائے کر رہی ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے وہ سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
جب ٹوئٹر پر لز ٹرس کو کنزرویٹو قیادت کی دوڑ میں اپنی حریف رشی سوناک سے وکٹری سپیچ سے قبل ہاتھ نہ ملانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو ٹرسل نے ’وضاحت‘ کی کہ وہ ایک ریستوران میں مصروف تھی۔
’معذرت میں نینڈوز میں تھی۔‘
ٹوئٹر پر لز ٹرسل کے مزاحیہ جوابات کی وجہ سے بہت سے لوگ ان کے فین بن گئے۔ ایک مقامی سیاستدان نے تو ٹرسل کے حق میں پٹیشن کرنے کا بھی مشورہ دیا۔
میٹ ڈنٹ نے لکھا کہ ’لز ٹرسل کو لز ٹرس کی جگہ وزیراعظم بنانے کے لیے پٹیشن کل ہوگی۔‘
ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ کنزرویٹو پارٹی کو لز ٹرس کے بجائے ٹرسل کو وزیراعظم بنانا چاہیے۔