اسلام آباد ...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 10ارب روپے کی پیشکش شہباز شریف کے قریبی ساتھی نے کی تھی۔ یہ بھی کہا کہ یہ پیشکش ابھی آغاز ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ پیشکش پرانی تھی لیکن مجھ تک 2 ہفتے پہلے پہنچی۔ آفر پہنچانے والے کا نام نہیں لے سکتا ۔بے چارا پھنس جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص کو آفر پہلے دی گئی ،اس نے مجھے ملاقات میں بتایا۔