Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں رمضان کے دوران کون سا ٹی وی ڈرامہ زیادہ مقبول؟

سوشل میڈیا پر بھی ڈرامے کے بارے میں رائے دی جا رہی ہے (فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں رمضان کے دوران ٹی وی ڈراموں میں ’جاک العلم 2‘ غیرمعمولی طور پر مقبول ہو رہا ہے۔
عکاظ  کے مطابق جاک العکم 2 ڈرامہ ایم بی سی اور شاہد ٹی وی پر دیکھے جانے والے رمضان ڈراموں میں تیسرے نمبر پر ہے۔
اس حوالے سے لوگوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر بھی ڈرامے کے بارے میں اپنی رائے دے رہی ہے۔
ڈرامے میں متوسط سعودی گھرانے کی زندگی کی عکاسی کی گئی ہے جبکہ اس میں کامیڈی اور حقیقت کا امتزاج بھی ہے۔
ڈرامے کے ڈائیلاگ میں بدویہ لہجہ استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے وہ غیرمعمولی طورپر ناظرین میں مقبول ہو رہا ہے۔
بعض لوگوں نے اس کی مقبولیت کو معاشرتی مسائل اور متوسط خاندانوں کے مسائل کو اجاگر کرنا قرار دیتے ہوئے اسے حقیقت سے قریب اور مبالغے سے دور کہا ہے۔

 

شیئر: