مکہ سے جدہ روزانہ 32 ٹرینیں چلیں گی، یکطرفہ کرایہ بھی کم
یک طرفہ کرایہ بھی کم کرکے 32 ریال کیا جائے گا (فائل فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں مکہ سے جدہ حرمین ٹرین سروس میں اضافے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
عکاظ اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جدہ سے مکہ (اپ اینڈ ڈاون) یومیہ 32 ٹرینیں چلائی جائیں گی جس سے مسافروں کوسہولت ہوگی۔
مطابق ریل کا یک طرفہ کرایہ بھی کم کرکے 32 ریال کیا جائے گا
شیڈول کے مطابق اس وقت جدہ سے مکہ مکرمہ کےلیے اکانومی کلاس کا کرایہ 40 ریال جبکہ بزنس کلاس کے لیے 70 ریال کرایہ مقرر ہے۔
ٹرینیوں میں اضافے کے بعد روزانہ مکہ سے جدہ اورآمد رفت کےلیے 32 ٹرینیں چلیں گی جس کے مطابق جدہ سے مکہ کے لیے 16 جبکہ مکہ سے جدہ کےلیے 16 گاڑیاں ہوں گی۔
ریل سروس میں اضافے سے عمرہ زائرین، سعودی شہری اورمملکت میں مقیم غیرملکیوں کوبھی کافی سہولت ہوگی۔