سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ جدہ اور مدینہ منورہ سے حرمین ٹرین کے ذریعے عازمین کے قافلوں کی مکہ مکرمہ آمد کا آغاز ہو گیا ہے۔
قبل ازیں دیگر شہروں سے جمعہ کے روز فضائی راستوں سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔
#فيديو
أول رحلة لضيوف الرحمن تصل مكة المكرمة عبر قطار الحرمين السريع.#بسلام_آمنين#واس_عام pic.twitter.com/EexyFPGTtg— واس العام (@SPAregions) July 17, 2021
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ٹرانسپورٹ کی جنرل کمیٹی کا کہنا ہے کہ حرمین ٹرین کے ذریعے 187 عازمین کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ میں ’الرصیفہ ‘ ریلوے سٹیشن پرپہنچا جنہیں مخصوص بسوں کے ذریعے مسجد الحرام میں پہنچایا گیا۔
ٹرانسپورٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ عازمین کو مسجد الحرام لانے کےلیے تمام مقررہ احتیاطی تدابیر پرعمل کیاجارہا ہے۔
ٹرانسپوٹیشن کےلیے فراہم کی جانے والی بسوں کو بھی مکمل سینیٹائز کیا جاتا ہے تاکہ عازمین کوکسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ محفوظ طریقے سے فریضہ حج ادا کریں۔
![](/sites/default/files/pictures/July/36566/2021/60f2ec4d45a70.jpg)