Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور انڈیا کا اقتصادی شراکت مضبوط بنانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

وزرائے خارجہ نے وزارتی کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے پر دستخط کیے( فوٹو ایس پی اے)
 سعودی انڈین کمیٹی برائے سیاسی و سلامتی و ثقافتی و سماجی امور کا اجلاس اتوار کو سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوا ہے۔
اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور انڈین وفد کی قیادت وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں وزارتی کمیٹی کے ماتحت ذیلی کمیٹیوں کی میٹنگوں میں ہونے والی بات چیت کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔

 سعودی انڈین کمیٹی کا اجلاس اتوار کو ریااص میں ہوا ہے ( فوٹو ایس پی اے)

علاوہ ازیں سیاسی، سلامتی، ثقافتی و سماجی امور کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں نیز وژن 2030 اور فریقین کے درمیان سرمایہ کاری میں اضافے کے تناظر میں دونوں دوست ملکوں کی اقتصادی شراکت کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
بعد ازاں دونوں ملکوں کے وزرائے  خارجہ نے سعودی انڈین سٹرٹیجک شراکت کونسل کی جانب سے قائم وزارتی کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے پر دستخط کیے۔ 
سعودی وفد میں سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی، انڈیا میں متعین سعودی سفیر صالح الحصینی جبکہ انڈین وفد میں سیکریٹری خارجہ برائے قونصلیٹ و تارکین امور ڈاکٹر اوصاف سعید اور ڈپٹی سیکریٹری امور شریک تھے۔

شیئر: