انڈیا نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈین ٹیم کی کپتانی روہت شرما کریں گے۔
انڈین ٹیم کا اعلان پیر کو انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
-
ایشیا کپ فائنل: پاکستان اور سری لنکن ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی
Node ID: 699901
-
سری لنکا نے پاکستان کو ہر شعبے میں شکست دے کر ایشیا کپ جیت لیا
Node ID: 699971
ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ایشیا کپ کھیلنے والی انڈین ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
اویش خان اور روی بشنوئی کی جگہ جسپریت بمراہ اور ہرشل پٹیل کی واپسی ہوئی ہے۔
کپتان روہت شرما پہلی مرتبہ کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں انڈین ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ کے ایل راہُل ٹیم نے نائب کپتان ہوں گے۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے انڈین سکواڈ:
روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہُل، وراٹ کوہلی، سوریا کمار یادو، دیپک ہودا، رشبھ پنت، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، روی چندرن اشون، یزویندرا چہل، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، ارشدیپ سنگھ۔
محمد شامی، شریاس ایئر، روی بشنوئی اور دیپک چیہر کو ٹیم میں سٹینڈ بائی پر رکھا گیا گیا ہے۔
One title
One goal
Our squad #TeamIndia | #T20WorldCup pic.twitter.com/Dw9fWinHYQ— BCCI (@BCCI) September 12, 2022