Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی عطیات مہم تاریخی و برادرانہ تعلقات کا عملی ثبوت: سفیر پاکستان

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور نے کہا ہے کہ ’شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے عطیات مہم کا اہتمام دونوں ملکوں کے تاریخی و برادرانہ تعلقات اورعوام کے گہرے جذباتی رشتوں کا عملی ثبوت ہے‘۔
 سفیر پاکستان نے پیر کو عطیات مہم کے حوالے سے الاخباریہ چینل سے گفتگو اور بیان دیا ہے۔
سفیر پاکستان نے سعودی عوام کو سیلاب کے المیے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ’طوفانی بارش سے ایک تہائی ملک زیرآب ہے۔ 20 لاکھ مکانات تباہ ہوچکے ہیں اور 43 ملین افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں‘۔ 
سفیر پاکستان نےعطیات مہم  شروع کرنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دلی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اوراس کے عوام کے ساتھ برادرانہ انداز میں کھڑے ہونے پر شکر گزار ہیں‘۔ 
امیر خرم راٹھور نے کہا کہ’ پاکستان اور سعودی عرب کے رہنما ایک دوسرے سے گہرے رشتے رکھتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے عوام محبت اور اخوت کے مستحکم رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’سیلاب سے 43 ملین عوام متاثر ہوئے ہیں تاہم ان میں نادار اورغریب خاندان بہت زیادہ مشکل میں ہیں۔ اس وقت آفت میں ہیں اور اپنے سعودی بھائیوں کی جانب سے آزمائش کی اس گھڑی میں بھرپور تعاون کے لیے ممنون ہیں‘۔

شیئر: