راولپنڈی ...پاک فوج نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں کارروائی کے دوران غاروں میں چھپایا گیا اسلحہ کا ذخیرہ پکڑ لیا۔ پولیٹیکل ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے اسلحہ وادی ز نگوٹی میں شدت پسندوں کے2خفیہ ٹھانوں پر کارروائی کی گئی۔ ایک غار میںمخصوص حالات میں چھپنے کا خاص انتظام اور محفوظ ٹھکانہ بھی بنایا گیاتھا۔ذرائع کے مطابق ٹھکانے کو مکمل طور پر بند کیا ہوا تھا۔ہوا کی آمدورفت کو یقینی بنانے کے لئے پلاسٹک کے پائپ کو سطح زمین سے اوپر کی جانب رکھا گیا تھا۔